جمعیت علمائے اسلام 210 امیدواروں کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی

جمعیت علمائے اسلام 210 امیدواروں کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی

لاہور( سٹاف رپورٹر) جمعیت علماءپاکستان ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے 210امید واروں کے ساتھ آئندہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے آج (12اپریل )بروز جمعة المبارک ملک بھر جے یوپی کے امید وار اپنی انتخابی مہم کا آغا ز کررہے ہیں تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءپاکستا ن کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر حیدر آباد سے ،صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی راولپنڈی سے ،صاحبزادہ حافظ سعید احمد اٹک سے ،حاجی عطا ءاللہ خان روکھڑی میانوالی سے ،مفتی عبد الشکور رضوی فیصل آباد سے اوردیگر امیدوار ملک کے دوسرے شہروں سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریںگے۔ لاہو رسے NA126اور پی پی 152کے امیدوار اور جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنر ل علامہ قاری محمد زوار بہاداورجمعیت علماءپاکستان کے لاہورمیں 5 قومی اور 9صوبائی اسمبلی کے امیدواروں سمیت کل بروز جمعة المبارک اپنی انتخابی مہم کا آغاز نفاذ نظام مصطفی ﷺ کی ایک عوامی میٹنگ سے کر رہے ہیں ۔اس اجتماع سے جمعیت علما ءپاکستان کے صوبائی و ضلعی قائدین خطاب کریں گے ۔

جمعیت علمائے اسلام

مزید : صفحہ آخر