انتخابی امیدواروں نے کامیابی کیلئے منتیں مرادیں مان لیں

انتخابی امیدواروں نے کامیابی کیلئے منتیں مرادیں مان لیں

                          لاہور(محمد نواز سنگرا+ رانا جاوید/ الیکشن سیل) عام انتخابات میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے مردو خواتین امیدواروں نے کامیابی کے لئے درباروں اور مزاروں پر منتیں مان لیں کامیابی کے بعد کوئی داتا صاحب تو کوئی شاہ عبدالطیف بھٹائی کے حضور حاضری دے گا بی بی پاک دامن کے مزار پر حاضری (حلوہ) تقسیم کرے گا تو کوئی بینظیر بھٹو کی قبر پر خیرات بانٹے گا معلوم ہوا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے اور بہت سے امیدواروں نے اپنی کامیابی کے لئے ”دوا کے ساتھ دعا“ کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے منتیں اور مرادیں مان لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار طلعت نقوی نے بتایا کہ اگر کراچی میں ہوئیں تو شاہ عبدالطیف بھٹائی اور اگر لاہور میں ہوئی تو داتا صاحب اور بی بی پاک دامن پر حاضری دوں گی اور چادر چڑھاﺅں گی پیپلزپارٹی کی فرخندہ ملک اور ناصرہ شوکت نے بتایا کہ وہ کامیابی کے بعد محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قبر پر حاضری دیں گی اور خیرات تقسیم کریں گی۔ پیپلزپارٹی کے سہیل ملک نے بتایا کہ وہ داتا صاحب کے دربار پر حاضری دیں گے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وہ اپنے والد کی قبر پر حاضری دیں گے ایم کیو ایمکے سرفراز وٹو نے بتایا کہ وہ داتا صاحب حاضری دیں گے اور عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے مسلم لیگ ن کی انیلہ اختر چودھری اور تحریک انصاف کی لبنیٰ احتشام نے بتایا کہ داتا صاحب پر حاضری دیں گی ایم کیو ایم کی ڈاکٹر زیب النساءاور شاہد ملک نے بتایا کہ داتا صاحب کے دربار پر حاضری دیں گے اور چادر چڑھائیں گے عاصم پرویز صدیقی نے بتایا کہ وہ کامیابی کی صورت میں داتا صاحب کے دربار پر حاضری دیں گے۔

منتیں / مرادیں

مزید : صفحہ آخر