سانحہ جوزف کالونی، ملزموں کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر بحث مکمل

سانحہ جوزف کالونی، ملزموں کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر بحث مکمل

لاہور (نامہ نگار) انسداد ہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوزف کالونی بادامی باغ میں مسیحوں کے گھروں کو جلانے کے الزام میں گرفتار نصراللہ سمیت 21 ملزموں کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر بحث مکمل کر لی ، تمام ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ عدالت نے آج تک کے لئے محفوظ کر لیا ہے ۔یاد رہے کہ ان ملزموں کو بادامی باغ پولیس نے جوز ف کالونی میں مسیحوں کے گھروں کو جلانے کے الزام میں گرفتار کیا جبکہ عدالت نے ان ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر