امریکہ ڈرون حملے بند کرے : عمران خان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان میں ہر کوئی دہشت گردی کیخلاف جنگ سے تنگ آچکاہے ۔نجی چینل کے مطابق عمران خان نے مطالبہ کیاہے کہ امریکی فوری طور پر ڈرون حملے بند کرے ، ڈرون حملوں میں بے گناہ لوگ مارے جارہے ہیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کا پائیدار حل فوج نہیں بلکہ مذاکرات ہیں ۔