خورشید شاہ اور ارباب رحیم کے درمیان سیٹ ایڈجسمنٹ مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے ختم

خورشید شاہ اور ارباب رحیم کے درمیان سیٹ ایڈجسمنٹ مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے ...
خورشید شاہ اور ارباب رحیم کے درمیان سیٹ ایڈجسمنٹ مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے ختم

  

میرپورخاص(مانیٹرنگ دیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ اور سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم کے درمیان انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات بغیر نتیجہ ختم ہوگئے۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان انتخابی اتحاد کے حوالے سے ایک گھنٹے تک بند کمرے میں ملاقات ہوئی جس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ارباب غلام رحیم سے کافی عرصے کے بعد ملاقات ہوئی،سیاست میں کسی کے لئے دروزاے بند نہیں کئے جاتے اورہماری سیاست میں کوئی دشمنی بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ تمام معاملات پہلی ہی ملاقات میں حل ہو جائیںاس حوالے سے ارباب غلام رحیم سے مزید ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ارباب غلام رحیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلی ملاقات نتیجہ خیز تو نہیں تھی لیکن خورشید شاہ کواپنے تمام تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کو بتا دیا کہ پیپلزپارٹی کے لوگوں کی ہی وجہ سے وہ 5 سال تک ملک سے باہر رہے۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ اپنی قیادت کو ہمارے تحفظات سے آگاہ کریں گے اور اس دوران کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا مرحلہ بھی مکمل ہو جائے گا جس کے بعد دوبارہ ملاقات ہوگی۔

مزید : میرپورخاص