زرداری، کیانی رات کی تاریکی میں ملاقات، ملک کی ”مجموعی“صورتحال پر تبادلہ خیال

زرداری، کیانی رات کی تاریکی میں ملاقات، ملک کی ”مجموعی“صورتحال پر تبادلہ ...
 زرداری، کیانی رات کی تاریکی میں ملاقات، ملک کی ”مجموعی“صورتحال پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے بعد جمعرات کی رات کی تاریکی میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے پونے دوگھنٹے کے دورانیے پر مشتمل اہم ملاقات کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق صدارتی رہائش گاہ پر ہونیوالی ملاقات پونے دوگھنٹے تک جاری رہی جس دوران ملک کی مجموعی صورتحال ، آئندہ انتخابات میں امن وامان اور سیکیورٹی ایشوز سے متعلق آرمی چیف نے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج کی تعیناتی اور پیشہ وارانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ نجی چینل کے مطابق جنرل کیانی نے الیکشن کمیشن سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ بعض حلقوں کی جانب سے سابق چیف آف آرمی سٹاف پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی کیلئے سپریم کورٹ میں جاری مقدمات کی وجہ سے بھی فارمیشن کمانڈرز کی کانفرنس کے فوری بعد ہونیوالی طویل ملاقات کو اہم تصور کیاجارہاہے ۔

مزید :

قومی -