میرابھائی ، ماموں ،بھانجا ،کزن سب” گندے “ہیں ، میں ”حاجی “ہوں ، ڈرٹی پکچرکے” ٹریلر“ شروع، کلائمکس گیارہ مئی کو ہوگا

میرابھائی ، ماموں ،بھانجا ،کزن سب” گندے “ہیں ، میں ”حاجی “ہوں ، ڈرٹی ...
میرابھائی ، ماموں ،بھانجا ،کزن سب” گندے “ہیں ، میں ”حاجی “ہوں ، ڈرٹی پکچرکے” ٹریلر“ شروع، کلائمکس گیارہ مئی کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اقتدار کے نشے کی لت میں کئی انتخابی حلقوں میں خونی رشتوں کے تقدس کا لحاظ کیے بغیر بھائی بھائی کے مقابلے میں آگیا اور ماموں بھانجے نے مقابلے میں آکر نانے حالوں کا امتحان شروع کردیا تاکہ ہر صورت میں خاندان کاکوئی نہ کوئی فرد اقتدار میں ضرور ہو۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 105گجرات چوہدری احمد مختار پیپلز پارٹی اور ان کے بڑے بھائی چوہدری احمد سعید مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے آمنے سامنے آگئے ہیں۔ این اے 173ڈیرہ غازی خان سے سردار سیف الدین کھوسہ کے مقابلے میں ان کے چھوٹے بھائی سردار دوست محمد خان کھوسہ الیکشن میں حصہ لیں گے۔این اے 109جیکب آباد سے شفیق احمد کھوسو نے ن لیگ جبکہ ان کے بڑے بھائی میر حسن کھوسو فنکشنل لیگ کے پلیٹ فارم سے مدمقابل ہیں۔پی ایس 15جیکب آباد سے ڈاکٹر سہراب سرکی پیپلز پارٹی جبکہ ان کے بڑے بھائی سردار ذولفقار سرکی فنگشنل لیگ سے مدمقابل ہوں گے۔پی ایس 67 میر پور خاص سے جمیل احمد بھرگڑی پیپلز پارٹی سے اور ان کے مقابلے میں ان کے بھائی نور احمد بھرگڑی ق لیگ سے آمنے سامنے آئیں گے۔ اسی طرح کئی حلقوں میں ماموں بھانجے ایک دوسرے مدمقابل ہیں۔این اے 155لودھراں سے نواز لیگ کے امید وار اختر کانجو کا مقابلہ اُن کے بھانجے عبدالرحمان کر رہے ہیں۔این اے 208 جیکب آباد سے سابق سپیکر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو کا مقابلہ اُن کے بھانجے میاں محمد سومرو کر رہے ہیں۔این اے 265ڈیرہ بگٹی سے طلال بگٹی اپنے قریبی عزیز میر ہمدان بگٹی کے مقابلے میں لڑرہے ہیں۔این اے 89جھنگ سے فیصل صالح حیات اپنی کزن کے بیٹے عابد امام سے مقابلہ کرہیں گے۔