نواز،شہباز شریف کا غیر قانونی پروٹوکول واپس لینے کا حکم

نواز،شہباز شریف کا غیر قانونی پروٹوکول واپس لینے کا حکم
نواز،شہباز شریف کا غیر قانونی پروٹوکول واپس لینے کا حکم

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے مسم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور ان کے بھائی میاں شہباز شریف کی غیر قانونی سیکیقورٹی اور پروٹوکول فوری طور پر واپس لینے کا حکم دیدیا ہے ۔ یہ حکم اس شکایت پر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ میاں برادران کو اہلِ خانہ سمیت بھاری پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے  جبکہ 761اہلکار اس خاندان کی حفاظت پر مامور ہیں  اور 54 سرکاری گاڑیاں استعمال کی جا رہی ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے فوری طور پر حکم دیا ہے کہ انہیں برابری می بنیاد پر سیکیورٹی فراہم کی جائے اور قانون سے بالا سارا پروٹوکول و سیکیورٹی واپس لی جائے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں