حاکمیت کے بعد وقت نے’اعزا زبھی’ غروب ‘ کردیے
لندن (بیورورپورٹ)برطانیہ کے قومی اعزازات کے رنگ میں وقت کے ساتھ ساتھ ان میڈلو ں کی رنگ ‘ اور وزن میں فرق پڑتا رہا ۔ دوسرے ملکوں کی طرح برطانیہ میں بھی مختلف ادوار میں کارہائے نمایاں سر انجام دینے والوں میں تقسیم کیے جانے والے سول ‘ سرکاری ‘ اور فوجی اعزازات دیے جاتے ہیں جبکہ برطانیہ دنیا کا واحد ملک ہے جس کے فوجی اور سول اعزازات کی قدو منزلت سب سے زیادہ ہے اور لوگ اسے نسل در نسل سنبھال کر رکھتے ہیں اور اسے اپنے لیے بہت بڑا اعزاز قرار دیا جاتا ہے یادرہے کہ جب برطانوی راج کا سورج غروب نہیں ہوتا تھا ، تب برطانیہ سرکار نے اپنے وفاداروں کو خطابات اور اعزازات دیکر اپنے ساتھ ملایا تھا ، کسی کو ’سر‘ کا خطاب دیا تو کسی کو پیمائش کے بغیر جاگیریں الاٹ کردیں ۔واضح رہے کہ ایست الاٹمنٹس صرف پاکستان میں کچھ بڑوں کے پاس ہی باقی رہ گئی ہے ۔