برطانوی مسلمان بچی نے ذہانت اور مہارت فتح کرلی

برطانوی مسلمان بچی نے ذہانت اور مہارت فتح کرلی
برطانوی مسلمان بچی نے ذہانت اور مہارت فتح کرلی

  

لندن (بیورورپورٹ)ریوبکس کیوب حل کرنے میں ذہین سے ذہین افراد بھی ا کثر مات کھا جاتے ہیں لیکن برطانیہ میں ایک پانچ سالہ بچی نے صرف سو سیکنڈز میں ریوبک کیوب حل کرلیتی ہے ۔سمر رزاق نامی اس بچی نے چھ ماہ قبل ہی ریوبک کیوب حل کرنا شروع کیا تھا اور اب اس مختصر وقت کے بعد وہ اس فن میں اس قدر ماہرہوگئی ہے کہ صرف سو سیکنڈز میں ہی حل کر کے پیش کر دیتی ہے سمر کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی اس مہارت کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرچکے ہیں کہ عنقریب اسے کم سے کم وقت میں تیز رفتاری سے ریوبک کیوب حل کرنے کے مقابلے میں بھی شرکت کرا ئیں گے نے تاکہ وہ اپنی صلاحیت کا مظاہرہ بڑے پیمانے پر کرسکے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس