پرائیویٹ سیکرٹری گیلانی زادے کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا

پرائیویٹ سیکرٹری گیلانی زادے کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا
پرائیویٹ سیکرٹری گیلانی زادے کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں علی موسیٰ گیلانی کے پرائیویٹ سیکریٹری توقیر علی خان ان کےخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔ انسداد منشیات کی عدالت میں توقیرعلی خان نے اپنا بیان حلفی جمع کرایا اور درخواست دی کہ انہیں تحریری بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دی جائے،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ذرائع کے مطابق توقیرعلی خان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے موسیٰ گیلانی کہ کہنے پر وزارت صحت کے افسران پردباو¿ ڈالا اور انہیں ملتان کی دو فارما کمپنیوں کو نوہزار کلو ایفی ڈرین کا کوٹہ دلوایا۔

مزید : جرم و انصاف