زمبابوے کے گرانٹ فلاور پاکستانی کوچ بنیں گے

زمبابوے کے گرانٹ فلاور پاکستانی کوچ بنیں گے
زمبابوے کے گرانٹ فلاور پاکستانی کوچ بنیں گے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے لئے زمبابوے کے سابق بیٹسمین گرانٹ فلاور سے رابطہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے جن امیدواروں سے بیٹنگ کوچ کی پوزیشن کے لئے رابطہ کیا ہے ان میں گرانٹ فلاور بھی شامل ہیں۔ گرانٹ فلاور زمبابوے کی 67 ٹیسٹ اور 221 ون ڈے میچز میں نمائندگی کرچکے ہیںجبکہ اس وقت وہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہیں۔ گرانٹ فلاور سابق زمبابوین کپتان اینڈی فلاور کے چھوٹے بھائی ہیں جو انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔

مزید : کھیل