دھمکیاں قبول نہیں، شمالی کوریا کو ایٹمی طابق نہیں مانیں گے :امریکہ

دھمکیاں قبول نہیں، شمالی کوریا کو ایٹمی طابق نہیں مانیں گے :امریکہ
دھمکیاں قبول نہیں، شمالی کوریا کو ایٹمی طابق نہیں مانیں گے :امریکہ

  

سیول(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ ایسی سال تیسرا جوہری دھماکہ کرنے کے باوجود شمالی کوریا کو جوہری طاقت کے طور پر تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ شمالی کوریا کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں اور ضرورت پڑنے پر امریکہ اپنے حلیف ممالک کا دفاع بھی کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان کیری جنوبی کوریا کی صدر پارک گیوئن ہائی، وزیر خارجہ اور ملک میں موجود امریکی فوجی کمانڈروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔اس سے قبل امریکی حکام نے کہا تھا کہ وہ چین پر اس بات کے لیے زور دیں گے کہ کشیدگی کم کرانے کے لیے وہ شمالی کوریا پر اپنے اثر رسوخ کا استعمال کرے۔امریکی وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایک ایسے وقت پر ہورہا ہے جب امریکی ڈیفینس انٹیلیجنس ایجنسی نے یہ خبر دی ہے کہ شمالی کوریا کے پاس جوہری ہتھیار سے لیس میزائیل داغنے کی صلاحیت ہو سکتی ہے۔اس رپورٹ میں اس بات کا ذکر ہے کہ ممکن ہے کہ شمالی کوریا نے ایسی ٹیکنالوجی تیار کر لی ہو جس کے ذریعے میزائل جوہری ہتھیار سے لیس کیے جا سکیں۔

مزید : بین الاقوامی