’چھ انار چالیس ہزار بیمار ‘

’چھ انار چالیس ہزار بیمار ‘
’چھ انار چالیس ہزار بیمار ‘

  

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں چھ بہترین اور پرکشش خالی اسامیوں کے لیے دنیا بھر سے40,000 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ٹورازم آسٹریلیا نے اپنے ایک پروگرام کے تحت دنیا بھر میں شعبہ سیاحت سے متعلق چھ بہترین نوکریوں کا اعلان کیا تھا۔آسٹریلوی شعبہ سیاحت کی جنرل مینجر کارن ہلبرٹ کا کہنا تھا کہ تقریبا دو سو ممالک سے 40,000سے زائد ہائی کوالیفائیڈ امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں جن کی اہلیت جانچنے کے لیے مختصر دورانیے کے ویڈیو انٹرویوز کیے گئے، پہلے مرحلے میں چالیس ہزار میں سے اٹھارہ افراد کو فائنل انٹرویو کے لیے منتخب کیا جائے گا جبکہ چھ امیدواروں کو چیف فنسٹر، آو¿ٹ بیک ایڈونچرر، وائلڈ لائف کیر، لائف اسٹائل فوٹو گرافر اور ٹیسٹ ماسٹر کے پرکشش عہدے دئیے جائنگے۔یاد رہے کہ دنیا کی سب سے بہتر چھ نوکریوں میں سے ہر ایک نوکری کے ساتھ چھ ماہ کی تنخواہ کا پیکج ایک لاکھ آسٹریلوی ڈالر ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ نوکریاں کو حاصل کرنے والے افراد کو متعدد دیگر سہولیات بھی دی جائیں گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس