سری لنکامیں خانہ جنگی کا ذمہ دار بھارت ہے : وزیردفاع

سری لنکامیں خانہ جنگی کا ذمہ دار بھارت ہے : وزیردفاع
سری لنکامیں خانہ جنگی کا ذمہ دار بھارت ہے : وزیردفاع

  

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا کے وزیردفاع گوٹا بھائیا راجا پکشی نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی اور تیس سالہ خانہ جنگی کی ذمہ داربھارت ہے جس نے دہشت گردوں کو بھرپور مدد فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ اسی کی دھائی میں تامل بغاوت کو ہوا دینے اور دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے میں بھارت نے مرکزی کردار ادا کیا۔ بھارت کی پشت پناہی کی وجہ سے سری لنکا کوتیس سال تک خانہ جنگی کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا سری لنکا کے عوام اب تک اس دہشت گردی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں جس کا خاتمہ تین سال تک جاری رہنے والے وسیع پیمانے پر کئے جانے والے فوجی آپریشن کے ذریعے کیا گیا۔ بھارت کا طرز عمل پڑوسی ملک کے ساتھ افسوسناک رہا۔

مزید : بین الاقوامی