مریخ پر’ ہنی مون ‘منانے کی تیاری کرلیں

مریخ پر’ ہنی مون ‘منانے کی تیاری کرلیں
مریخ پر’ ہنی مون ‘منانے کی تیاری کرلیں

  

فلوریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک) ناسا نے ایک منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت 2021 ءمیں انسان مریخ پر بھیجا جاسکے گا۔ ناسا ایک سیارچے کو کیپسول میں قید کر کے خلائی سٹیشن بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس پر 2.65 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔امریکی صدر باراک اوباما نے انسان کو مریخ پر بھیجنے کے لئے ناسا کے حکام سے بات کی جس کے بعد منصوبہ شروع کیا گیا ہے اس منصوبے کے تحت2021 ءسے 2025 ءکے درمیان انسان کی مریخ پر رسائی ممکن ہو سکے گی اور 2030ءمیں انسانی مشن مریخ پر جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر مریخ پر زندگی کی دریافت ہو گئی تو پھر انسان وہاں رہ بھی پائے گا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی