سانحہ جوزف کالونی کے تیس ملزموں کی ضمانت

سانحہ جوزف کالونی کے تیس ملزموں کی ضمانت
سانحہ جوزف کالونی کے تیس ملزموں کی ضمانت

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ جوزف کالونی کے تیس ملزموں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبدالسلام نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ گرفتار چوالیس ملزموں میں سے تیس کے خلاف تفتیش میں کسی قسم کے شواہد نہیں ملے جبکہ چودہ ملزموں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے شناخت کر لی گئی ہے۔ عدالت نے پولیس کے بیان کے بعد تیس ملزموں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کر نے کا حکم دیا جبکہ چودہ ملزمان کی ضمانتیں خارج کردی گئیں۔

مزید : جرم و انصاف