مخدوم زادوں سمیت پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب میں ’تیر‘ چھوڑ دیے

مخدوم زادوں سمیت پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب میں ’تیر‘ چھوڑ دیے
مخدوم زادوں سمیت پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب میں ’تیر‘ چھوڑ دیے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی نے جنوبی پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا حتمی اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق جنوبی پنجاب سے قومی اسمبلی کیلئے 33 پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ مخدوم امین فہیم اور یوسف رضا گیلانی سمیت پارٹی کے دیگر رہنماﺅں نے کیا ہے جس کے مطابق ۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی، عبدالقادر گیلانی اور مجتبیٰ گیلانی جنوبی پنجاب سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے جبکہ رحیم یار خان سے سید محمود، مخدوم شہاب الدین اور جاوید اقبال کو ٹکٹ دیا جائے گا۔ عبدالقیوم جتوئی اور سردار بہادر خان سیسٹر بھی پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔ این اے173 ڈی جی خان سے سردار سیف الدین کھوسہ، این اے 174 راجن پور سے خواجہ کلیم الدین کوریجہ ، این اے 176 مظفر گڑھ سے میاں محمدشبیر قریشی، این اے 177 سے حنا ربانی کھر کے والد ملک غلام ربانی کھر ، مظفر گڑھ این اے 178 سے نوابزادہ افتخار احمد، این اے 179 سے معظم علی جتوئی، این اے 180 لیہ سے قیوم جتوئی، این اے 181 لیہ سے سردار بہادر خان سیسٹر، این اے 182 سے ملک نیاز احمد جکھڑ، این اے 184 تے خدیجہ واران اور این اے 185 سے صاحبزادہ منور عباسی پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

مزید : قومی