پولیو کے قطرے غیر اسلامی نہیں، طالبان مان گئے

پولیو کے قطرے غیر اسلامی نہیں، طالبان مان گئے
پولیو کے قطرے غیر اسلامی نہیں، طالبان مان گئے

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک ِ طالبان نے پولیو قطرے پلانے کی مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ٹیموں پر ہونے والے قاتلانہ حملوں میں تحریک طالبان ملوث نہیں ہے۔ڈان نیوز کے مطابق ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا کہ پولیو قطروں کے حوالے سے طالبان کے خدشات دور کردیئے جائیں تو پولیو قطرے پلانے کی حمایت کےلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو قطروں کے خلاف طالبان کے تحفظات ضرور ہیں لیکن اب تک طالبان نے کسی پولیو ٹیم پر حملہ نہیں کیا اورپولیو ٹیموں پر حملے میں تحریک طالبان کا ہاتھ نہیں۔اگر پولیو قطروں کو علماءکی حمایت حاصل ہو تو طالبان بھی تعاون کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ اور ہیپی ٹائٹس مہم کو مغرب اور امریکی سی آئی اے جاسوسی کے لئے استعمال کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قبائلیوں کو ڈرون حملوں میں مارنے والے پولیو سے کیوں بچا رہے ہیں۔انہوں نے ایبٹ آباد واقعے میں القاعدہ کے سربراہ کی موت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ویکسین مہم کے زریعے سی آئی اے نے مجاہدین کا شکار کیا ہے۔ ہماری مخالفت اور شک کی وجہ یہ ہے کہ ایبٹ آباد سانحے کے بعد ویکسینیشن مہم میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ اگر پولیو قطروں کو اسلام کے مطابق قراردیا جائے اور انکے خدشات دور کر دیئے جائیں تو وہ مہم کی حمایت کے لئے تیار ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس