ریاست پھر مہاجروں کو مار رہی ہے : ایم کیو ایم

ریاست پھر مہاجروں کو مار رہی ہے : ایم کیو ایم
ریاست پھر مہاجروں کو مار رہی ہے : ایم کیو ایم

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کراچی میں غیر اعلانیہ ریاستی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ایم کیو ایم کے زیر اثر علاقوں کا محاصرہ اور چھاپا مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رابطہ کمیٹی نے کہا کہ آخر محاصرے اور چھاپا مار کارروائیاں صرف مہاجر بستیوں میں ہی کیوں کی جا رہی ہیں؟ مہاجر ماﺅں، بہنوں اوربیٹیوں کی بے حرمتی کیوں کی جا رہی ہے ؟ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ان تمام تر کارروائیوں کا مقصد عوام کو ہراساں کرنا اور انتخابات سے دور رکھنا ہے ، چھاپوں کی کارروائیوں کے دوران گرفتار شدگان کو فوری رہا کیا جائے۔

مزید : کراچی