جامع حفصہ کی ’دہشت گرد‘ زندہ ہوگئیں

جامع حفصہ کی ’دہشت گرد‘ زندہ ہوگئیں
جامع حفصہ کی ’دہشت گرد‘ زندہ ہوگئیں

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فوجی صدر پرویز مشرف وطن واپس آ تو گئے ہیں لیکن ان کی مشکلات ہیں کہ بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ ایک طرف غداری کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری طرف جامعہ حفصہ کی خواتین نے صدر مشرف کے پوسٹر پھاڑ کر غصے کا اظہار کیا۔ جیو نیوز کے مطابق جامعہ حفصہ کی خواتین چھریاں، ڈنڈے، سریے اور سیڑھی لے کر سڑکوں پر آ گئیں اور آبپارہ مارکیٹ میں کھمبوں پر لگے سابق صدر مشرف اور ڈاکٹر امجد کے پوسٹرز پھاڑ دیئے۔ اس دوران خواتین نے پوسٹرز پر سریوں اور ڈنڈوں سے بھی خوب وار کئے۔ اسلام آباد پولیس کے پہنچ جانے پر خواتین منتشر ہو گئیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس