انتخابات میں فوج ضروری نہیں :وزیراعلیٰ سندھ
حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی نے کہا ہے کہ انتخابات میں فوج ضروری نہیں البتہ ضرورت پڑنے پر بلا لیا جائے گا۔ جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ آج سے نہیں دو سال سے دیکھ رہا ہوں، حیدر آباد میں ٹارگٹ کلنگ ہوئی تو اس کو بھی دیکھ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے جانبدار یا غیر جانبدار ہونے کے بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں، میرا کام انتخابات میں امن قائم رکھنا ہے۔ زاہد قربان علوی نے بتایا کہ تمام انتخابی امیدواروں کوپانچ پانچ نجی سیکیورٹی گارڈز دیئے جائیں گے۔