سونے کی قیمت میں 2200 روپے فی تولہ کمی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف کی جانب سے سونا فروخت کرنے کے اعلان کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں 2 ہزار 200 روپے کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 55 ڈالر فی اونس کم ہوکر 1506 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 58 ہزار 200 روپے سے کم ہوکر 56 ہزار جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1500 روپے کمی کے بعد 45 ہزار ہوگئی ہے۔