دہشت گردی کیخلاف جنگ ،فوجی حل پائیدار نہیں :عمران خان

دہشت گردی کیخلاف جنگ ،فوجی حل پائیدار نہیں :عمران خان
دہشت گردی کیخلاف جنگ ،فوجی حل پائیدار نہیں :عمران خان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ ڈرون حملے بند کرے کیونکہ دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ کا کوئی پائیدار فوجی حل نہیں ہے۔ سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ پہلے دن سے کہہ رہ ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بندوق کے زور پر نہیں جیتی جا سکتی۔ قیام امن کے لیے مذاکرات واحد حل ہے۔ قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملے دہشت گردی میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغلوں کے دور سے لیکر آج تک قبائلی علاقوں پر طاقت کے زور پر کوئی بھی حکومت نہیں کر سکا۔

مزید : قومی