دلبر ،دلبر مگر کچھ نہ ”اثر “ہے،پوری ہوش اور”خبر “ ہے :وسیم اکرم

دلبر ،دلبر مگر کچھ نہ ”اثر “ہے،پوری ہوش اور”خبر “ ہے :وسیم اکرم
دلبر ،دلبر مگر کچھ نہ ”اثر “ہے،پوری ہوش اور”خبر “ ہے :وسیم اکرم

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے سشمیتا سین سے شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے میڈیا کا پروپیگینڈا کہا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے سشمیتا سین سے شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور سشمیتا سین صرف اچھے دوست ہیں، سشمیتا سین نہایت ہی پر وقار خاتون ہیں اور اپنے کام سے انتہائی مخلص رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سشمیتا کے ساتھ 2008 ءمیں ڈانس شو جج کرنا ایک اچھا تجربہ ثابت ہوا اور اگر آگے بھی موقع ملا تو ان کے ساتھ ضرور کام کروں گا۔ میری اور سشمیتا دونوں کی اپنی اپنی نجی زندگی ہے اور میڈیا کو اس کا احترام رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنے دونوں بچوں کی اچھی تربیت کرنے پر مرکوز ہے ۔ سشمیتا کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کا ابھی شادی کے بندھن میں بندھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ وسیم اکرم اور سشمیتا سین اسی ماہ کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور دونوں سٹارز شادی کے بعد دبئی میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید : کھیل