پسند کی شادی کرنے پر بہن کو شوہر سمیت قتل کر دیا

پسند کی شادی کرنے پر بہن کو شوہر سمیت قتل کر دیا
 پسند کی شادی کرنے پر بہن کو شوہر سمیت قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکپتن (ویب ڈیسک) نوجوان نے بہن کو پسندکی شادی کرنے کی رنجش پر شوہر سمیت ٹوکے کے وار کر کے قتل کر دیا ، نواحی گاﺅ ں چکیا نوالہ میں اظہر اں بی بی نے سات ماہ قبل فقیر والی کے شہزاد احمد سے پسند کی شادی کی تھی لڑکی کے گھرو الوں نے دونوں کو گھر بلایا اور رسیوں سے باندھ دیا جس کے بعد لڑکی کے بھائی عبدالرشید نے دونوں کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر DSP سرکل رانا فواد احمد اور SHO تھانہ صدر موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی، چوکی انچارج سب انسپکٹر محمد صدیق کے مطابق فقیروالی کے رہائشی شہزاد احمد نے چکیا نوالہ میں زمین ٹھیکہ پر لے کر کاشت کر رکھی تھی اس دوران کی اظہراں نامی لڑکی سے دوستی ہوئی اور دونوں نے بھاگ کر پسند کی شادی کر لی تھی۔

مزید :

پاکپتن -