چوہا مار مہم میں لوگوں کو انعام دینے کا فیصلہ معطل
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پھولوں کے شہر میں چوہا مار مہم میں لوگوں کو انعام دینے کا فیصلہ معطل کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چوہے مار مہم میں لوگوں کوکسی قسم کوئی رقم جاری نہیں کی گئی اور اب یہ مہم عام لوگوں کی بجائے واٹراینڈسینی ٹیشن کمپنی کے اہلکاروں کوسونپ دی گئی ہے۔ پشاور میں واٹراینڈسینی ٹیشن کمپنی کے 20 افراد پر مشتمل 5 ٹیمیں چوہے مارنے پر مامورہیں۔
علاوہ ازیں تاحال حکومت کی طرف سے کسی شخص کو چوہے مارنے پر انعامی رقم جاری نہیں کی گئی بلکہ ضلع ناظم پشاور اپنی جیب سے 8 چوہے مارنے کی مدمیں 200 روپے اداکرچکے ہیں۔ضلع ناظم محمدعاصم خان کا کہنا ہے کہ رقم دینے کافیصلہ واپس نہیں بلکہ معطل کیاگیا ہے جن لوگوں نے چوہے مارے ہیں ان کا ریکارڈ ضلعی حکومت کے پاس موجود ہے اور انہیں بہت جلد رقم ادا کردی جائے گی کیونکہ مہم کےلئے 25 کروڑ روپے کے فنڈزموجودہیں۔