وہ بھارتی لڑکیاں جن سے شادی کرنے کیلئے عرب شہریوں کی لائن لگ گئی، ایک ہی ہفتے میں 5 گرفتار، پولیس کیوں پکڑرہی ہے؟ شرمناک وجہ بھی سامنے آگئی

وہ بھارتی لڑکیاں جن سے شادی کرنے کیلئے عرب شہریوں کی لائن لگ گئی، ایک ہی ہفتے ...
وہ بھارتی لڑکیاں جن سے شادی کرنے کیلئے عرب شہریوں کی لائن لگ گئی، ایک ہی ہفتے میں 5 گرفتار، پولیس کیوں پکڑرہی ہے؟ شرمناک وجہ بھی سامنے آگئی

  


نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک )عرب شہریوں کی کمسن ایشائی لڑکیوں کے ساتھ متنازعہ شادیوں کا معاملہ پہلے بھی کئی دفعہ سامنے آچکا ہے، لیکن بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت میں اب یہ کام بہت تیزی پکڑ گیا ہے اور کمسن بھارتی لڑکیوں سے شادی کے لئے عرب شہریوں کی بڑی تعداد بھارت کا رخ کر رہی ہے۔

گزشتہ ہفتے بھارت میں عمان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی گرفتاری کے بعد یہ معاملہ ایک دفعہ پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق 42 سالہ عمانی شخص کو ایک کم عمر بھارتی لڑکی سے شادی کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔ حیدرآباد شہر سے تعلق رکھنے والی کمسن لڑکی کو مبینہ طور پر اس کے اپنے والدین رقم کے عوض عمانی شخص کے حوالے کر رہے تھے ، اور اس سودے بازی کو شادی کا نام دیا جارہا تھا۔

صرف جنسی عمل نہیں بلکہ اس حرکت سے بھی آپ کو ایڈز جیسی خطرناک بیماریاں لگ سکتی ہیں، سائنسدانوں نے سخت وارننگ دے دی

بھارتی میڈیا کے مطابق محض ایک ہفتے کے دوران پانچ عمانی باشندوں کو کمسن بھارتی لڑکیوں سے شادی کی کوشش پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب گرفتار شدگان کے وکلاءکا مﺅقف ہے کہ یہ سب بھارتی شادی ایجنٹوں کا کیا دھرا ہے، جو لڑکیو ں کی عمر کے بارے میں غلط بیانی کر کے ان سے شادی کے خواہشمند عرب شہریوں کو مصیبت میں پھنسا دیتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی