آدمی کے پیٹ پر ’دماغ‘ اُگ آیا، دراصل یہ کیا ہے؟ معائنہ کرکے ڈاکٹر بھی حیران رہ گئی

آدمی کے پیٹ پر ’دماغ‘ اُگ آیا، دراصل یہ کیا ہے؟ معائنہ کرکے ڈاکٹر بھی حیران ...
آدمی کے پیٹ پر ’دماغ‘ اُگ آیا، دراصل یہ کیا ہے؟ معائنہ کرکے ڈاکٹر بھی حیران رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) لوگوں کے سر کی کھوپڑی کے اندر دماغ ہوتا ہے مگر اس امریکی شخص کا دماغ اس کے پیٹ پر تھا اور وہ بھی باہر لٹکتا ہوا۔ ارے نہیں، یہ دماغ نہیں بلکہ رسولی کی ایک شکل تھی جو انسانی دماغ سے انتہائی مشابہت رکھتی تھی۔ اس شخص کے جسم پر کئی سال قبل یہ ابھار نکلا جسے اس نے کٹوانا شاید مناسب نہ سمجھا اور وہ بڑھتے بڑھتے بالآخر اتنا بڑا ہو گا۔ آخرکار اس بندے کی جب شادی ہوئی تو اس کی بیوی کو یہ بھدا سا ابھار انتہائی ناگوار گزرا اور اس نے اسے کٹوانے پرمجبور کر دیا اور یہ شخص امریکی ریاست کیلیفورنیا کی معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹر سینڈرا لی کے پاس چلا گیا۔

خاتون نے اپنی ناک اور دونوں کان خود ہی کاٹ ڈالے، وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ بھی سوچتے ہی رہ جائیں گے
برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سینڈرا نے ایک چھوٹا سا آپریشن کرکے اس کا یہ ابھار کاٹ دیا اور ساتھ ہی اس کی ویڈیو بنا کر یوٹیوب پر ڈال دی جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شخص کچھ خوفزدہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر سینڈرا اس کا خوف دور کرنے کے لیے اسے مذاق کرتی ہے کہ ”میرے خیال میں تم اس ابھار کو اپنے جسم سے دور نہیں کرنا چاہتے اور اس کے کٹنے پر کچھ غمزدہ ہو۔“اس کے بعد وہ اس ابھار کے قریب انجکشن لگا کر اس کے جسم کو ”سُن “ کرتی ہے اور پھر اسے کاٹ دیتی ہے۔“

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سینڈرا کا کہنا ہے کہ ”یہ اپنی طرز کا منفرد ٹیومر تھا، میں نے اپنے کیریئر میں ایسا مریض پہلے کبھی نہیں دیکھا۔“ ٹیومر کو تحقیقی مقصد کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -