پراپرٹی پورٹل کی جانب سے منعقد کیا گیا پراپرٹی ایکسپو اختتام پزیر

پراپرٹی پورٹل کی جانب سے منعقد کیا گیا پراپرٹی ایکسپو اختتام پزیر

لاہور (کامرس رپورٹر) پراپرٹی پورٹل کی جانب سے منعقد کیا گیا پراپرٹی ایکسپو گزشتہ روز اختتام پزیر ہوا۔ یہ تقریب وفاقی دارالحکومت میں پراپرٹی کے حوالے سے منعقد کی گئی سب سے بڑی تقریب تھی۔اس تقریب میں ملک کے معروف ڈیولپرز، ایجنٹس، پراپرٹی خریدار اوربیچنے والوں نے شرکت کی۔ تقریب کے پہلے دن سینیٹر چوہدری تنویر خان نے فیتہ کاٹ کر تقریب کا افتتاح کیا جبکہ دوسرے دن وزیرِ مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویڑن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر ارتھ لنک رئیل اسٹیٹ، منارہ ریذیڈنس، سبحان اسٹیٹ ، رائل آرچرڈ، اقبال رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز اور شیخ انٹرپرائزز نمایاں رہے۔

اس دوران لوگوں میں انعامات تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی چلتا رہا۔ انواع و اقسام کے کھانوں کے اسٹال اور ''فوٹو بوتھ'' لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ پہلے دن کے مقابلے میں دوسرے دن زیادہ لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے نمائش کنندگان کو اسٹیج پر بلایا تاکہ وہ اپنے سووینرز حاصل کرسکیں۔ سب سے آخر میں قرعہ اندازی کی گئی جس میں شرکاء4 نے اسمارٹ فون، بلو ٹوتھ اسپیکرز اور اسمارٹ واچ جیتا۔ ٹیم زمین نے اس تقریب کے حوالے سے ٹی وی، ریڈیو، بل بورڈز اور اسٹریمرز کے ذریعے بھرپور مہم چلائی۔ جوں جوں تقریب اپنے اختتام کی طرف بڑھی شرکاء4 کو مفید معلومات فراہم کی گئیں اور موقع پر بہت سی ڈیلز بھی کی گئیں۔ زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان کا کہنا تھا: "ہمیں نہایت خوشی ہے کہ ہم نے وفاقی دارالحکومت میں اتنی شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں لوگ ہماری توقعات سے بڑھ کر امنڈ آئے۔ جس کی وجہ ٹیم زمین کی لگن اور محنت ہے۔ پاکستان کے ہردلعزیز پراپرٹی پورٹل ہونے کے ناطے ہم یہ وعدہ کرتے ہیں کہ ہم مستقبل میں بھی ایسی شاندار تقریبات منعقد کرتے رہینگے۔

مزید : کامرس