بجٹ میں اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں: خاور رشید

بجٹ میں اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں: خاور رشید

لاہور (کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے امن وامان کے چےئرمین خواجہ خاوررشید نے آئندہ مالی سال 5 5 2016-17کے بجٹ میں سمگلنگ کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف مقامی صنعتوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا بلکہ قومی خزانے کو ہونے والا بھاری نقصان بھی روکا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کی راہ میں حائل ہونے والی بڑی رکاوٹوں میں سے ایک رکاوٹ سمگلنگ بھی ہے۔افغانستان،ایران،چین اور بھارت سے سمگل شدہ اشیاء ایک سیلاب کی طرح آرہی ہیں۔

،چونکہ ان پر کوئی ڈیوٹی یا ٹیکس ادا نہیں کیا جا تا لہذٰا سستی ہونے کی وجہ سے صارفین انہیں مقامی اشیاء پر ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی مارکیٹیں سمگل شدہ اشیاء سے بھری پڑی ہیں جس کی وجہ سے مقامی صنعتیں اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

مزید : کامرس