امیر الدین میڈیکل کالج کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ تقریری مقابلے اختتام پذیر

امیر الدین میڈیکل کالج کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ تقریری مقابلے اختتام پذیر

الاہور( جنرل رپورٹر)امیر الدین میڈیکل کالج / پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام تین روزہ انٹر کالجیٹ تقریری مقابلے سوموار کے دن اختتام پزیر ہوگے۔ ان مقابلوں میں40تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات نے حصہ لیا،16ٹیموں نے فائنل کے لیے ٹاپ کیا۔ اردو میں تقریری مقابلے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی debatingٹیم نے جیت لیا جبکہ انگریزی زبان کے تقریری مقابلے میں FASTیونیورسٹی کی ٹیم فاتح قرار پائی۔

ختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ تقریری مقابلوں سے طلبہ کے درمیان صحت مند مقابلوں کا کلچر فروغ پاتاہے اور ان مقابلوں سے ناصرف طلبا وطالبات میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔ بلکہ ایک دوسرے کا موقف جاننے اوردوسرے کی رائے کے احترام کی فضا پیدا ہوتی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ تقریری مقابلے طلباء میں مطالعہ اور تحقیق کا شوق و جذبہ پیدا کرتے ہیں جو انہیں ایک ذہین اور قابل طالب علم بنانے میں مدد کرتاہے۔ تقریب سے پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر خالد محمد اور پروفیسر غیاث النبی طیب نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4