نظریہ پاکستان ٹرسٹ میں کلامِ اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ

نظریہ پاکستان ٹرسٹ میں کلامِ اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ

لاہور(خبر نگار خصوصی) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان ‘ لاہور میں شاعرمشرق،حکیم الامت ،مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی 78 ویں برسی کے موقع پر جاری ’’تقریبا تِ یوم اقبالؒ ‘‘ کے سلسلے میں سکولوں کے طلبا و طالبات کے مابین کلامِ اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں طلباوطالبات کی کثیر تعدادنے حصہ لیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید‘ نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض الحاج اختر حسین قریشی، نامور گلوکار ارشد علی خاں اور پروفیسر رضوان الحق نے انجام دیے۔منصفین کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں لاریب ناصر نے اول، ماہین زاہد نے دوم اورفحیلہ فاروق نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔

طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلے میں غلام محی الدین نے اول، شہروز نے دوم اور عدنان تنویر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے کا اہتمام نظرےۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4