محفل سماع

محفل سماع

لاہور(خبر نگار خصوصی)محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر اہتمام حضرت معین الدین اجمیری ؒ کے 804ویں عرس مبارک کے موقع پر مورخہ 13اپریل 2016ء کوبوقت 2.00بجے دوپہر بمقام سماع ہا ل داتا دربار کمپلیکس محفل سماع کا انعقاد ہو رہا ہے۔نیئر اقبال سیکریٹری مذہبی امور و اوقاف پنجاب،طاہر رضابخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب سیمینار و محفل سماع میں شرکت فر مائیں گے ۔اس کے علاوہ وی آئی پی شخصیات اور مقتدر سیاسی و سماجی مہمانان شر کت فر ما رہے۔ عرس مبارک کے موقع پر رسم غسل حجرہ اعتکاف کا انعقاد مورخہ 14اپریل 2016ء بروز جمعرات بوقت 7.30بجے صبحبر آستاں حضرت داتا گنج بخش ؒ پر ہو رہا ہے۔

۔اس عظیم الشان غسل مبارک کی تقریب کی سر پر ستی چیئرمین امورمذہبیہ کمیٹی و وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحٰق ڈارفرمائیں گے ۔اس کے علاوہ صوبائی وزیر اوقاف پنجا ب میاں عطاء محمد مانیکا، نیئر اقبال سیکریٹری مذہبی امور و اوقاف پنجاب،طاہر رضابخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب بطور منتظم اعلیٰ ودیگر علماء و مشائخ ،عقیدت مندان اورسیاسی و سماجی شخصیات شرکت فر مائیں گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4