الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار پروگرام کا لمزکمیونٹی سروسز سوسائٹی کے تعاون سے میڈیکل کیمپ
لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن رضاکار پروگرام نے لمز کمیونٹی سروسز سوسائٹی کے تعاون سے لاہور کے نواحی علاقے ڈھائی اعوان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس کا مقصدعلاقے کے نادار اور مستحق افراد کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔فری میڈیکل کیمپ میں1 لیڈی ڈاکٹر،2 جنرل فزیشن اور 11 پیرا میڈیکل سٹاف سمیت الخدمت فاؤنڈیشن اور لمز کمیونٹی سروسز سوسائٹی کے رضاکاروں نے خدمات سر انجام دیں اور450 خواتین و حضرات اور بچوں کو مکمل طبی معائنہ کے بعدمفت ادویات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں24 افراد کا ایچ۔آئی۔وی ٹیسٹ بھی کیا گیا ۔ اِس موقع پر لمز کمیونٹی سروسز سوسائٹی کے ڈائریکٹر ہیلتھ شہریار احمد نے الخدمت فاؤنڈیشن کی دکھی انسانیت کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ لمز کمیونٹی سروسز سوسائٹی آئندہ بھی الخدمت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
میڈیکل کیمپ کے آخر میں الخدمت فاؤنڈیشن کے مقامی ذمہ دار عامر نور خان نے لمز کمیونٹی سروسز سوسائٹی کے رضاکاروں میں اسناد تقسیم کیں۔