قوم حکمرانوں سے نجات حاصل کر نے کے لیے اُٹھ کھڑی ہو، شبیر سیال

قوم حکمرانوں سے نجات حاصل کر نے کے لیے اُٹھ کھڑی ہو، شبیر سیال

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوں شبیر سیال اور ثوبیہ کمال خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بیٹو ں کی آف شور کمپنیاں سامنے آنا (ن) لیگ کے درباریوں کیلئے شرم کی بات ہے، درباری بند آنکھیں کھولیں کے ملک کا اشرافیہ کس بے دردی سے وسائل پر قابض ہو کر لوٹ مار کر رہا ہے اوریہ ہی ٹولہ ملکی دولت لوٹ لوٹ کے باہر لے جا رہا ہے ، وقت آگیا ہے کہ قوم ان سے نجات حاصل کر نے کے لیے اُٹھ کھڑی ہو، عوام کو سہانے خواب دکھا کر اقتدار میں آنے کے بعد حکمران صرف اپنے خوابوں کی تکمیل کرتے ہیں ۔آج بھی صرف دو فیصد اشرافیہ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

جبکہ غریب کو ایک وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔عوام صحت اور تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات کے لئے در بدر ہیں جبکہ حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کا محور صرف ملک و قوم کی ترقی او ر خوشحالی ہے ۔ حکمران اپنے غلط اقدامات کے آگے بند باندھنے کو جو مرضی نام دے لیں ہم ان کا راستہ روکیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4