راوی ٹاؤن کا تجاوزات کے خلافآپریشن،کھوکھے ،تھٹرے مسمار

راوی ٹاؤن کا تجاوزات کے خلافآپریشن،کھوکھے ،تھٹرے مسمار

لاہور( جنرل رپورٹر) راوی ٹاؤن انتظامیہ نے جی ٹی روڈ سے ملحقہ سروس لین پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران جی ٹی رو ڈ کے دونوں اطراف 30فٹ جگہ سے اڑھائی کلومیٹر تک عارضی اور مستقل تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ۔ آپریشن میں ٹاؤن انتظامیہ نے بھاری مشینری کا استعمال کیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1