سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے الیکشن،فرینڈز گروپ بلا مقابلہ کامیاب

سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے الیکشن،فرینڈز گروپ بلا مقابلہ کامیاب

لاہور(خبر نگار خصوصی) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے الیکشن میں (فرینڈز گروپ) کا پورا پینل بلا مقابلہ کامیاب قرار دے کر چیف الیکشن کمشنر عبدالقدیر شامی نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق شاہین گروپ نے فرینڈز گروپ کی کارکردگی بالخصوص کلیریکل کیڈر کی اپ گریڈیشن کی تاریخی کامیابی سے متاثر ہو کر مزید دو سال کے لئے( فرینڈز گروپ) کو خدمت کا موقعہ فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی مقررہ تاریخ تک داخل نہیں کروائے تھے ۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے (فرینڈز گروپ )کی بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔( فرینڈز گروپ) کے راہنماؤں نے اس کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیکرٹریٹ ملازمین کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور زیر التواء تمام ایشوز کو جلد از جلد حل کروا کر اپنے ووٹرز کے سامنے سرخرو ہوں گے ۔ کامیاب ہونے والوں میں رانا محمد نثار احمد صدر، راجہ سہیل احمد سینئر نائب صدر ، بختیار احمد نائب صدر دوئم ، چوہدری غلام غوث جنرل سیکرٹری ، محمد زین خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، محمد اعظم خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، صادق حسین جوائنٹ سیکرٹری ، محمد صدیق آفس سیکرٹری ، ذوالفقار علی ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری ، محمد شفیق حسین سیکرٹری سپورٹس اینڈ کلچر ، عبدالغفار سیکرٹری ویلفیئر ، محمد یونس سیکرٹری کوآرڈینیشن ، عمر عباسی سیکرٹری انفارمیشن ، الیاس مسیح ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن ، عبدالکریم اعوان پریس سیکرٹری ،شاہد محمود فنانس سیکرٹری ، اخلاق یعقوب ایڈیشنل فنانس سیکرٹری ، سلامت علی ڈپٹی فنانس سیکرٹری شامل ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1