ایل ڈی اے فراڈ ریفرنس کی سماعت20اپریل تک ملتوی

ایل ڈی اے فراڈ ریفرنس کی سماعت20اپریل تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار )احتساب عدالت نے ملک محمد ارشد اور ملک محمد اکرم کے خلاف دائر ایل ڈی اے فراڈ ریفرنس کی سماعت20اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ گذشتہ روز فاضل عدالت نے ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کردیں۔ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کے باعث فاضل عدالت نے آئندہ پیشی پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا ہے۔ملزمان کے خلاف ریفرنس زیر سماعت کے کہ انہوں نے جعلی دستاویزات کے ذریعے ایل ڈی اے کی قیمتی اراضی خورد بر دکر لی تھی۔ دریں اثناء احتساب عدالت نے تسنیم اختر وغیرہ کے خلاف دائر بین کے فراڈ ریفرنس کی سماعت 14اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے دوران سماعت فریقین کے وکلاء کی جانب سے کی جانے والی حتمی بحث قلمبند کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4