تاجروں اور کسانوں کو ناقص پالیسیوں نے کچل کر رکھ دیا ہے،مجاہد مقصود

تاجروں اور کسانوں کو ناقص پالیسیوں نے کچل کر رکھ دیا ہے،مجاہد مقصود

لاہور (پ ر) انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے کہا ہے کہ تاجروں اور کسانوں کو ناقص پالیسیوں سے کچل کر رکھ دیاگیا ہے وہ گزشتہ روز تاجروں کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایجنڈ ے پر عمل پیرا ہو کر ملکی پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں لیکن ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ تاجر برادری کسی صورت بھی ود ہولڈنگ ادا نہیں کریگی اس غنڈہ ٹیکس کو مستردکر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر اپنا حق لینا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکس سکیم وزیر وں انکے چہیتوں اور حکومتوں میں چھپے لوگوں کے کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے بنائی گئی ہے ،تاجروں کے پاس ایسا کوئی کالا دھن نہیں ہے جس کو سفید کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1