حکمران ایک ساتھ دولت اورعزت نہیں بچاسکتے،طاہر اقبا ل خان

حکمران ایک ساتھ دولت اورعزت نہیں بچاسکتے،طاہر اقبا ل خان

لاہور(پ ر)خاکسارتحریک کے مرکزی ترجمان محمد طاہر اقبال خان نے کہا ہے کہ حکمران ایک ساتھ دولت اورعزت نہیں بچاسکتے۔میاں نوازشریف مستعفی ہوں ورنہ جوڈیشل کمیشن بنانے کاتکلف نہ کیا جائے۔دولت اورحکومت میں سے کسی ایک کوچھوڑدیں۔شریف خاندان کی ترجیحات میں شروع سے ان کی نجی تجارت زیادہ اہم رہی ہے۔حکمران جھوٹ پرجھوٹ بولنابنداورقوم سے معذرت کریں اگرحکمران خاندان اپناپیسہ وطن واپس لے آئے توعوام معاف کردیں گے۔دولت توہاتھ کی میل ہے مگرعزت کسی بازار سے نہیں ملتی ۔ قائداعظم ؒ نے ایساپاکستان نہیں بنایاتھا جہاں مزدور سے ٹیکس وصول کیا جائے مگر حکمران اشرافیہ دھڑلے سے ٹیکس چوری کرے اوراس مقصد کیلئے ''آف شور''کمپنیا ں بنائے ۔وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدطاہراقبال خان نے مزید کہا کہ پاکستان سے اثاثوں کی نا جا ئز طورپربیرون ملک منتقلی روکنے کیلئے سخت قانون سازی نا گز یر ہے۔ٹیکس بچانااوراثاثوں کو چھپانا ایما ند ا ر ی پرسوالیہ نشان ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1