پاناما لیکس کے بارے میں تحقیقاتی کمیشن کا قیام خوش آئند ہے،ندیم اشرف

پاناما لیکس کے بارے میں تحقیقاتی کمیشن کا قیام خوش آئند ہے،ندیم اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) مسلم لیگ( ن) لاہور کے نائب صدر چےئرمین یونین کونسلر 230 مہر شہزاد تاج انجمن تاجران بینک سٹاپ کے صدرمسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما وائس چےئرمین یونین کونسل 230 ڈاکٹر ندیم اشرف امن کمیٹی پنجاب کے صدر چےئرمین قائد ملت ویلفےئر سوسائٹی اتحاد پارک یوسی 230مسلم لیگی رہنما محمد سلیم رضا نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے بارے میں تحقیقاتی کمیشن کا قیام خوش آئند ہے ، سیاسی مخالفین کو پوائنٹ سکورنگ کی بجائے عدالت میں ثبوت پیش کرنے چاہئیں تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں شریف ۔خاندان پر پاناما لیکس کے الزمات بے بنیاد ہیں۔اپوزیشن جماعتیں بے معنی شور مچاکر سیاسی دکانداری چمکا رہی ہیں سیاسی مخالفین کی منفی سیاست ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے چند دنوں میں حقائق سامنے آجائینگے۔ شریف خاندان پر پاناما لیکس کے الزمات بے بنیاد ہیں ان خیالات کا اظہار یونین کونسل 230 اتحاد پارک میں مذمتی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا مسلم لیگی رہنما چوہدری فریاد گجر ،مسلم لیگی رہنما فریاد چیمہ سمندری ،جنرل کونسلر ڈاکٹر جاوید اقبال ،ڈاکٹر ارشد میو چےئرمین زکوۃ کمیٹی ،ماہر قانون مسلم لیگی رہنما اعجاز وارثی ایڈوکیٹ مسلم لیگی رہنما افضال سمندری ،مسلم لیگی رہنما خاور عباس ،چوہدری اللہ وسایا ،انجمن تاجران بینک سٹاپ کے تاجروں کے ساتھ ساتھ مقامی سماجی سیاسی مذہبی رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی