مسلم لیگ(ن) حکومت کا اخلاقی جواز کھوچکی ہے،قاری زوار بہادر

مسلم لیگ(ن) حکومت کا اخلاقی جواز کھوچکی ہے،قاری زوار بہادر

لاہور(خبر نگار خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے رہنماعلامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ نواز لیگ حکومت کااخلاقی اور آئینی جواز کھو چکی ہے اس لئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشنل کمیشن قائم کرکے پاناما لیکس میں وزیر اعظم اور ان کے خاندان پر جو الزامات ہیں ان کی تحقیقات کرائی جائے اور ملکی دولت لوٹ کر باہر کاروبار کرنے والوں سے قومی دولت واپس لائی جائے اور ان کے سیاست میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی جائے انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹیم کے ارکان الزامات کا جواب دینے کی بجائے اُوٹ پٹانگ بیانات دے رہے ہیں جبکہ قوم کرپشن کے سوالوں کا جواب چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان پنجاب کی عاملہ کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں جے یو پی کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے بطور خاص شرکت کی اور اجلاس کو ملکی و سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا اجلاس میں انجینئر چودھری احمد یعقوب ڈاکٹر جاوید اختر ،رشید احمد رضوی، ایم اے مہر ،مولانا ابو یاسر اظہر حسین فاروقی، حافظ نصیر احمد نورانی، ملک بشیر احمد نظامی، رانا رحمت علی، محمد عدنان رضا اور دیگر ارکان عاملہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں راء کے ایجنٹ کی گرفتاری کے بعدحکومت کی مجرمانہ خاموشی پر حکومت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیاکہ بھارت کی پاکستان دشمنی پر شدید احتجاج کرے اور تمام بین الاقوامی فورم پر اس مسئلہ کو اٹھائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1