سوپ’’زندگی مجھے تیرا پتا چاہیے‘‘کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری

سوپ’’زندگی مجھے تیرا پتا چاہیے‘‘کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری
 سوپ’’زندگی مجھے تیرا پتا چاہیے‘‘کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری

  


لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی ہوم کے لئے بنائے جانے والے سوپ’’زندگی مجھے تیرا پتا چاہیے‘‘کی ریکارڈنگ لاہورکے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ڈائریکٹرفیاض ادریس کے اس میگا پراجیکٹ میں سہیل سمیر کے مقابل رزکمالی ہیروئن ہیں جبکہ دیگر نمایاں فنکاروں میں فضاء علی،صباحت بخاری،تیفور خان اور فردوس جمال شامل ہیں۔سوپ’’زندگی مجھے تیرا پتا چاہیے‘‘میں اپنے رول کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رزکمالی نے بتایا کہ اس کردار کے مختلف شیڈز ہیں یہ ایک اپور فل اور پرفارمنس سے بھرپور کردار ہے جس کو نبھانے کے لئے میں بہت محنت کررہی ہوں ۔فیاض ادریس اس ڈرامے کو بڑی محنت اور لگن سے بنارہے ہیں مجھے امید ہے کہ میرے پرستاروں کو اس سوپ میں میرے کردار کو پسند کریں اور وہ ہی اس کی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ کریں گے کیونکہ ناظرین ہی سب سے بہتر منصف ہوتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں رزکمالی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے کیرئیر کے دوران ان ڈراموں میں کام کو ترجیح دی ہے جن میں کچھ کر دکھانے کا موقع ہو ۔ڈرامے میں تمام فنکار ایک فیملی کی طرح کام کررہے ہیں۔

مزید : کلچر