اداکار وماڈل زویا علی نظامی کی سالگرہ ،معروف شخصیات کی شرکت

اداکار وماڈل زویا علی نظامی کی سالگرہ ،معروف شخصیات کی شرکت
 اداکار وماڈل زویا علی نظامی کی سالگرہ ،معروف شخصیات کی شرکت

  


لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکار وماڈل ذویا علی نظامی کی سالگرہ کی تقریب گزشتہ روز رائل پالم گالف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد ہوئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر مہمانوں نے ذویا علی نظامی کونیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ قیمتی تحائف پیش کئے۔تقریب میں شرکت کرنے والوں میں علی احمد ڈھلوں،ندیم عباس لونے والا،گلوکار سہیل سلامت،نعیم حنیف،وارث بیگ،زری،فزی خان ،محسن گورائیہ ،محسن جعفر اور فیشن فوٹو گرافر عامر چشتی کے نام نمایاں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ہر سال اسی طرح دھوم دھام سے اپنی سالگرہ مناتی ہوں میں اپنے تمام دوستوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں جو اپنا قیمتی وقت نکال کر میری خوشی میں شریک ہوئے ۔

مزید : کلچر