نامور شاعر منیر نیازی مرحوم کی یاد میں محفل مشاعرہ وموسیقی(آج)منعقد ہوگا

نامور شاعر منیر نیازی مرحوم کی یاد میں محفل مشاعرہ وموسیقی(آج)منعقد ہوگا

لاہور( این این آئی)لاہورآرٹس کونسل (الحمراء )کے زیر اہتمام نامور شاعر منیر نیازی مرحوم کی یاد میں محفل مشاعرہ وموسیقی آج ( منگل ) شام چھ بجے ہال نمبر IIIمیں منعقد ہوگا۔جس کی صدارت ڈاکٹر خورشید رضوی کریں گے جبکہ مہمان خصوصی مسز منیر نیازی ہونگے۔شعراء کرام میں عطاء الحق قاسمی، امجد اسلام امجد، ناصر زیدی،کیپٹن(ر)عطاء محمد خان، اجمل نیازی، خالد شریف، زاہدمسعور، عباس تابش، حسین مجروح، ناصر بشیر،صوفیہ بیدار، نجیب احمد، اقبال راہی، نیاز حسین لکھویرا، فاطمہ حسن،نیلم ناہید درانی اورڈاکٹر صغریٰ صدف شامل ہیں۔محفل موسیقی میں ملک کے نامور گلورملک نامور شاعرمنیرنیازی کا کلام پڑھیں گے ۔

مزید : کلچر