برونڈی ، مسافر بس کے حادثے میں 18افراد ہلاک

برونڈی ، مسافر بس کے حادثے میں 18افراد ہلاک

 بوجمبورا (اے پی پی) برونڈی میں مسافر بس کے حادثے میں 18افراد ہلاک اور 55زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق حادثہ دارالحکومت بوجمبورا سے 18کلو میٹر مشرق کی طرف واقع بینگا صوبے کے دیہی علاقے میں پیش آیا۔بس کے مسافروں میں بڑی تعداد تعمیراتی مزدوروں پر مشتمل تھی جو مزدوری کیلئے دارالحکومت جا رہے تھے ۔بس برونڈی کی سرکاری ٹرانسپورٹ کمپنی اوٹریکو کی ملکیت تھی ۔

مزید : عالمی منظر