جذبات میں کئے گئے فیصلوں کی کہانی ڈرامہ سیریل ’’ذرا یاد کر‘‘

جذبات میں کئے گئے فیصلوں کی کہانی ڈرامہ سیریل ’’ذرا یاد کر‘‘

حسن عباس زیدی

نئی ڈرامہ سیریل ’’ذرا یاد کر ‘‘کی کہانی ماہ نور ‘ ہادی‘ وقار اور عظمیٰ کے گرد گھومتی ہے۔ ماہ نوراور ہادی نکاح کے بندھن میں بندھ چکے ہیں ۔ہادی ماہ نور سے بے انتہا محبت کرتا ہے مگر جائز باتوں میں روک ٹوک بھی کرتا ہے لیکن وہ بھی نہایت محبت کے ساتھ ‘ ماہ نور کوہادی کی محبت اور اس کی حدود گھٹن لگتی ہے ۔عظمٰی ہادی کے مالک مکان کی بیٹی ہے اور ہادی سے محبت کرتی ہے مگر ہادی نے کبھی اس کی حوصلہ افزائی نہیں کی ۔ اسی دوران وقار نامی ایک سحر انگیز شخصیت کا مالک وقار ماہ نور کے پڑوس میں آتا ہے اور ماہ نور سے راہ ورسم بڑھا لیتا ہے ۔ ماہ نور کو احساس ہوتا ہے کہ وقار ایک کھلے ذہن کا آدمی ہے اور وہ وقار کی شخصیت کی اصلیت سے بے خبرہو کر ہادی سے خلع لینے کے در پے ہوجاتی ہے۔ ’’ذرا یاد کر ‘‘کی کہانی اس بات کا احاطہ کرتی ہے کہ کس طرح ایک غلط فیصلے سے پورے خاندان کی زندگی متاثر ہوتی ہے اور جذبات میں کئے گئے فیصلوں سے ملنے والے زخم پوری زندگی گزر جانے کے بعد بھی نہیں بھرتے۔خلیل الرحمان قمرکے تحریر کردہ میگا پراجیکٹ کی ڈائریکشن آمنہ نواز خان نے دی ہے۔اے این کے پروڈکشنزکی پیشکش ڈرامہ سیریل ’’ذرا یاد کر‘‘کی موُ منہ دُ ریدہیں جبکہ اس ڈرامے کے نمایاں فنکاروں میں ثناء جاوید‘ یمنی زیدی‘ صبا فیصل‘ زاہد احمد‘ یاسر مظہر‘ راشد فاروقی اور دیگرشامل ہیں۔20اقساط پر مبنی اس ڈرامہ سیریل کا دورانیہ45منٹ ہے اور اس کے میڈیا کوآرڈینیٹر منہاس صغیرہیں۔

مزید : ایڈیشن 1