مقبوضہ کشمیر حکومت میں بھارتی پرچم جلانے ،پھاڑنے پر تین سال قید کی سزا ہوگی

مقبوضہ کشمیر حکومت میں بھارتی پرچم جلانے ،پھاڑنے پر تین سال قید کی سزا ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر حکومت سے کہا ہے کہ ریاست میں بھارتی پرچم کی توھین کرنے والوں کو قانون مجریہ1971کی دفعہ2کے تحت تین سال قید کی سزا یا جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں۔ اس قانون کے تحت اگر کوئی بھارتی،قومی پرچم کو جلانے ،پھاڑنے ،مسخ کرنے ،نقشہ بدلنے یا اس کی توہین کا مرتکب ہو ،کو تین سال قید کی سزا یا جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں۔ بھارتی وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں بھارتی ریاستوں کو بھی ایک خصوصی مراسلہ بھیجا ہے ۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے مختلف حلقوں سے شکایات ملی ہیں جن میں کہاگیا ہے کہ قومی ترانے اور قومی پرچم کی توہیں ہورہی ہے ،لہذا اس تناظر میں وہ قومی پرچم اور ترانے کی عزت و تکریم یقینی بنائیں۔
اس خط کے ساتھ قومی تشخص کی توہین سے متعلق قانون مجریہ1971اورفلیگ کوڈ آف انڈیا2002کی کاپیاں ساتھ رکھی گئی ہیں میں کہا گیا ہے کہ وہ اس قانون اور فلیک کوڈ کی میں موجود شقوں کی سخت عمل آوری یقینی بنائیں۔ اس جرم کی پاداش میں کم سے کم تین سال قید یا جرمانہ یا دونوں کی سزا ہوسکتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -