ہندو کش پہاڑ ی سلسلے میں آئے خوف ناک زلزلہ نے منقسم کشمیر کو ہلاکر رکھ دیا

ہندو کش پہاڑ ی سلسلے میں آئے خوف ناک زلزلہ نے منقسم کشمیر کو ہلاکر رکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(کے پی آئی)ہندو کش پہاڑ ی سلسلے میں آئے خوف ناک زلزلہ نے منقسم کشمیر کو ہلاکر رکھ دیا ہے ۔زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.8ریکارڈ کی گئی ۔ وادی کشمیر میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم نصب درجن کے قریب مکانات کو نقصان پہنچا۔زلزلہ کا مرکز تاجکستان ۔افغانستان سرحد تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی قوت6.8ڈگری پیمائش کی گئی۔سرینگر سمیت وادی کے جنوب و شمال میں اتوار تقریبا 3 بجکر58منٹ پر اس وقت تمام لوگ افراتفری کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر آگئے جب زلزلہ کے جھٹکے انہوں نے محسوس کیا۔اس دوران بیشتر مقامات پر لوگ گھروں سے باہر آئے اور کلمہ طیبہ و دیگر کلمات کا ورد کرنے لگے۔ اگر چہ اتوار کے سبب بیشتر دفاتر بند تھے تاہم بازارون میں سخت بھیر بھاڑ تھی جس کے پیش نظر لالچوک میں خریداری میں مصروف خواتین کی چیخ و پکار بھی سنی گئی۔ سخت زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے شہر کے حبہ کدل علاقے میں ایک مکان کو نقصان پہنچا۔ معلوم ہوا ہے کہ آگا حمام حبہ کدل میں محمد حسین ووڈا کے رہائشی مکان کو نقصان پہنچا تاہم اس دوران کسی بھی دیگر مالی یا جانی نقصان کی کوئی بھی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ شمالی کشمیر کے پٹن تانترے پورہ پلہالن علاقے میں بھی عبدالرشید دار ولد غلام رسول ڈار کے مکان کو نقصان پہنچا تاہم اس دوران کسی بھی جانی نقصان کی کوئی بھی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اس دوران ضلع کپوارہ کے پنجوارہ ویلگام میں عبدالغنی میر کے مکان کو نقصان پہنچا ہے جبکہ لالپورہ لولاب میں مسجد کا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -